(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بریت کی درخواستوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ اس سلسلے میں بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے اعتراضات دور کر کے درخواستوں کو سماعت کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔