کورونا وائرس کے عید پر وار، 40 جاں بحق

کورونا وائرس کے عید پر وار، 40 جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے.

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2158 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے کل ہلاکتوں کی تعداد 22928 ہو گئی جبکہ ٹوٹل کیسز 9 لاکھ 98 ہزار 609 تک جاپہنچے ہیں۔مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 929 ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔