خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
کیپشن: خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں آئندہ دنوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے، خاص طور پر سیاحتی علاقوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ پولیس، ریسکیو، بلدیاتی ادارے، آب پاشی اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی فیلڈ میں حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کی صورت میں انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل کیے جائیں۔

Watch Live Public News