ویب ڈیسک: ضیاء اللہ خان بنگش نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ضیاء اللہ خان بنگش نے اپنا استعفیٰ پارٹی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمود خان کو بھجوا دیا۔
ضیاء اللہ خان بنگش کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بنا پر دیا، میں اکثر ملک سے باہر ہوتا ہوں اور مصروفیات کیوجہ سے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا۔
پارٹی چیئرمین کو بتادیا کہ یہ ذمہ داری کسی ایسے بندے کے حوالے کریں جو اس کے ساتھ انصاف کر سکے۔
ضیا اللہ خان بنگش نے مزید کہا کہ بطور کارکن پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور پارٹی کیلئے کام کروں گا ۔