این سی او سی کا ملک بھر میں کریک ڈائون کا فیصلہ

این سی او سی کا ملک بھر میں کریک ڈائون کا فیصلہ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے پابندیاں میں مزید اضافہ کیا جائے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے اس سلسلہ میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’آج صبح این سی او سی کے اجلاس میں ہم نےایسی سرگرمیوں پر پابندیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جن سے کورونا وائرس مثبت ہونے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزیوں پر سختی سے عمل درآمد کو سختی سے روکنے اور خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ڈاؤن جاری رکھیں‘‘۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے اور یہ ممکن بنایا جائے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران سمارٹ لاک ڈائون پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Watch Live Public News