کانگرس کا لوک سبھا انتخابات میں شوبز کے بڑے نام آگے لانے کا فیصلہ

congress showbiz
کیپشن: congress showbiz
سورس: google

 ویب ڈیسک : بھارتی انتخابات کی آمد آمد ہے اور اپوزیشن پارٹی کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے شو بز کے بڑے ناموں  والے ہائی پروفائل امیدواروں کے ناموں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی نے یوپی کے فتح پور سیکری اور ہریانہ کے گروگرام سے فلم اداکار اور سیاست دان راج ببر کا نام محفوظ رکھا ہے۔ گروگرام سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راؤ اندرجیت سنگھ یادو برادری سے آتے ہیں۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر ہڈا کے مشورے پر گروگرام سے راج ببر کا نام آگے بڑھایا گیا ہے، تاکہ یادو اور باقیوں کے درمیان الیکشن کرا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ کانگریس نے فلم اداکارہ سورا بھاسکر اور لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کو بھی بیک اپ کے طور پر رکھا ہے۔ سورا بھاسکر کو ہائی پروفائل سیٹ سے ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔