یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا تحفہ، عاطف اسلم کی آواز میں ملی نغمہ جاری

یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا تحفہ، عاطف اسلم کی آواز میں ملی نغمہ جاری

ویب ڈیسک: یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔

نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔

یہ دستاویزی فلم، پاکستان کے قیام کے بعد درپیش مسائل، قائداعظم کی قیادت، اور ملک کی ترقی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے، قائداعظم اور لیاقت علی خان کی قیادت میں پاکستان نے سیاسی، زرعی اور صنعتی میدان میں استحکام حاصل کیا۔ 

1950 اور 1960 کی دہائی میں زرعی اصلاحات، ڈیموں کی تعمیر اور صنعتی ترقی نے ملک کو ترقی اور خود کفالت کی راہ پر ڈالا۔

اس دستاویزی فلم میں 1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحیثیت قوم شجاعت اور دشمن کے خلاف شاندار دفاع کا ذکر شامل ہے، جہاں فوج، فضائیہ اور قوم نے یکجہتی کی مثال قائم کی۔ 

پاکستان کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان ہر آزمائش کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرتا رہا ہے۔ ’’پاکستان زندہ باد‘‘

Watch Live Public News