شادی کو 25 سال ہو گئےاولاد کیوں نہیں؟ ہمایوں سعید نے وجہ بتا دی

شادی کو 25 سال ہو گئےاولاد کیوں نہیں؟ ہمایوں سعید نے وجہ بتا دی
کیپشن: Humayun Saeed
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ کچھ مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں اولاد نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید کی 90 کی دہائی میں ثمینہ ہمایوں کے ساتھ شادی ہوئی تھی، ان کی شادی کو 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کے ایک وائرل انٹرویو میں ہمایوں سعید نے بچے نہ ہونے کی وجہ بتا ئی، ہمایوں سعید نے کہا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے ہمارے بچے نہیں ہیں، یہ اللہ کی طرف سے ہے کہ ہمارے بچے نہیں ہیں، لیکن میں اپنے آس پاس کے تمام بچوں سے پیار کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب اسکینڈلز کا حصہ بننا پسند نہیں کرتے، کیونکہ اس سے ان کے خاندان پر اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے خاندان سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے اسکینڈلز مجھے پریشان نہیں کرتے تھے، لیکن سوشل میڈیا کی آمد کے بعد باتیں تیزی سے پھیلنے لگتی ہیں اور لوگ ہر قسم کی باتوں کو اہمیت دینے لگتے ہیں، یہ جانے بغیر کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ۔

 اس لیے اب مجھے اس کی پرواہ ہے،پہلے لوگ عائشہ خان، مشی خان اور دیگر کے ساتھ میری جعلی شادیوں جیسے اسکینڈلز پر یقین کرتے تھے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے صرف ایک شادی کی ہے اور وہ ثمینہ سے ہے۔ 

 

Watch Live Public News