بھارت کی آبی جارحیت میں شدت: کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا

بھارت کی آبی جارحیت میں شدت: کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا
کیپشن: بھارت کی آبی جارحیت میں شدت: کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، اور اس بار کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روکنے کا اقدام سامنے آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے پانی کی فراہمی بند کر دی ہے، جس کے نتیجے میں دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے کچھ عرصے کے لیے کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا بھی تھا، مگر اب صورت حال ایک بار پھر سنگین ہو گئی ہے۔

چناب کا رخ موڑنے کی کوششیں تیز

بھارت کی آبی پالیسیوں میں سخت گیر رویہ اُس وقت مزید واضح ہوا جب اس نے دریائے چناب کا پانی بیاس اور راوی سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کی زرعی معیشت کو پانی کی فراہمی سے محروم کرنا ہے، جو کہ بین الاقوامی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد تناؤ میں اضافہ

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

23 اپریل کو بھارت نے نہ صرف اس معاہدے کی معطلی کی دھمکی دی بلکہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی بات بھی کی، جس کے بعد خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا۔

چین کا ردعمل: مہمند ڈیم کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا فیصلہ

بھارت کے اس جارحانہ رویے کے پیش نظر چین نے مہمند ڈیم پر کام کی رفتار میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے اور اس منصوبے کو تزویراتی (اسٹریٹیجک) اہمیت دے دی گئی ہے، تاکہ پاکستان کی پانی سے متعلق ضروریات کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Watch Live Public News