ٹرمپ جونیئر کی شادی، صدر ٹرمپ کی شرکت غیر یقینی

 ٹرمپ جونیئر کی شادی، صدر ٹرمپ کی شرکت غیر یقینی
کیپشن: ٹرمپ جونیئر کی شادی، صدر ٹرمپ کی شرکت غیر یقینی

ویب ڈیسک: ٹرمپ جونیئر  کی شادی کی تقریب میں امریکی صدر کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جونیئر کی شادی اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے اور نجی جزیرے پر منعقد ہوگی، جہاں صرف قریبی اہلِ خانہ اور محدود تعداد میں دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں شرکت متوقع نہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ شادی میں شریک ہوں، لیکن موجودہ مصروفیات کے باعث ان کے لیے تقریب میں شرکت کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اس وقت ان کی توجہ ایران سمیت دیگر اہم عالمی اور سیاسی معاملات پر مرکوز ہے، جس کے باعث شادی کی تقریب میں شرکت کا امکان کم ہے۔

Watch Live Public News