سیکورٹی اداروں نےگاڑی کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں ہیں ، دھماکےمیں استعمال گاڑی کی نمبر پلیٹ ایل ای آئی 7793 ہے،گاڑی آخری مرتبہ 2017 میں چکوال کے سجاد نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈہوئی،سیکورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہیں ۔CCTV footage of the #Islamabad blast. pic.twitter.com/jbP4cLOvvL
— Umar Khattak (@iUmarKhattak) December 23, 2022
اسلام آباد؛ آئی ٹین فور خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ جونہی اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تو دھماکا ہو گیا۔ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔