وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاقِ

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاقِ
پبلک نیوز: اپوزیشن کے بڑوں کی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی. ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل جنالرحمان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاقِ کر لیا، سپیکر اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا ٹاسک سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کر دیا گیا ہے. اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو حکومتی اتحادی جماعتوں سے معاملات طے کرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اچانک لانے پر بھی اتفاق، ذرائع اجلاس میں  تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کا نام بطور وزیراعظم کے پیش کر دیا، مولانا فضل الرحمن اور ویڈیو لنک پر موجود نواز شریف کا بھی شہباز شریف کے نام پر اتفاق کیا گیا ، اجلاس میں دونوں قائدین نے اپنے اپنے سیاسی کارڈز ایک دوسرے سے شیئر کئے. ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نمبر گیم کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی، سابق صدر آصف علی زرداری نے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی سے ہونے والے مثبت رابطوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے شرکا نے نمبر گیم کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا جبکہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ق سے آج ہونے والی ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دینگے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت کے حوالے سے بھی معاملات طے پا گئے، آصف زرداری حکومتی اتحادیوں کے ساتھ طے پانے والے معاملات بارے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو آگاہ رکھیں گے، اس کے بعد تینوں قائدین وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرینگے.

Watch Live Public News