ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کی منتخب خدمات اب ملک بھر کی دو ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب، نادرا نےانگلیوں کے مدھم نشانات کا بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ اور پنشنرز کے لئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت متعارف کرا دی۔
نادرا شہریوں کی خدمات کے لئے پیش پیش ہے، نادرا سے شناختی کارڈ گم ہو جائے تو متبادل بنوائیں، میعاد ختم ہو جائے تو تجدید کرائیں، یا خاندان کے کسی فرد کی وفات پر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں،انگلیوں کے مدھم نشانات کا بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ اور پنشنرز کے لئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت متعارف کرا دی گئی، یہ سہولت درج ذیل شہروں کے ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہے۔
پنجاب:
لاہور، لاہور کینٹ، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، دیپالپور، رینالہ خورد، چونیاں، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، جڑانوالہ، چنیوٹ، سمندری، ساہیوال، چیچہ وطنی، پاکپتن، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، وہاڑی، بورے والا، لودھراں، دنیاپور، بہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، یزمان، فورٹ عباس، ہارون آباد، چشتیاں، رحیم یار خان، صادق آباد، لیاقت پور، خان پور، احمد پور ایسٹ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، جتوئی، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، جوہرآباد، بھلوال، بھیرہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، وزیرآباد، سیالکوٹ، ڈسکہ، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، راولپنڈی، جہلم اور مری۔
بلوچستان:
پشین، کوئٹہ، کوئٹہ کینٹ، کوئٹہ سٹی، کچلاک، ژوب، چمن، گلستان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات، خضدار، سوراب، نوشکی، دالبندین، چاغی، پنجگور، تربت، گوادر، پسنی، اورماڑہ، آواران، خاران، حب، اوتھل، بیلہ، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی، گنداخہ، سبی، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، رکھنی، مچ، کوہلو، سوئی، نال، بسیمہ، مند، دست، لُوٹی، جھل مگسی، گنداوہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، حرم زئی اور کاریزات شامل ہیں۔
سندھ:
کراچی ساؤتھ، کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ، کراچی سینٹرل، کراچی کورنگی، کراچی ملیر، کراچی کیماڑی، حیدرآباد، قاسم آباد، جامشورو، کوٹری، مٹیاری، ہالا، سعید آباد، ٹنڈو جام، بدین، گولارچی، ٹنڈو باگو، مٹلی، راجو خانانی، شہدادپور، سانگھڑ، میرپورخاص، کنری، جھڈو، ڈگری، سمرو، نوکوٹ، چھور، مٹھی، عمرکوٹ، سکھر، روہڑی، صالح پٹ، پنوعاقل، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی، اوباوڑو، خیرپور، رانی پور، سیٹھارجہ، نوابشاہ، دولت پور، بندی، سکرنڈ، مورو، دادو، مہر، سیہون شریف، منجھند، اوڈیرو لال، ٹھٹھہ، مکلی، گھارو، دھابیجی، میرپور ساکرو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو غلام علی، ٹنڈو اللہ یار، نصرپور اور سجاول شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا:
پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، ہویلیاں، سوات (مینگورہ)، دیر (تیمورگرہ)، باجوڑ، خیبر (جمرود)، کرم (پاراچنار)، شمالی وزیرستان (میران شاہ) اور جنوبی وزیرستان (وانا)۔
گلگت بلتستان:
گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، گانچھے اور شگر۔
آزاد جموں و کشمیر:
مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، بھمبر، سماہنی، باغ، راولا کوٹ اور نیلم (آٹھمقام)۔