ویب ڈیسک: نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست سینئر وکیل خواجہ حارث کے ذریعے جمع کرائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی صحت کے بارے میں کوئی باقاعدہ طبی جانچ نہیں کروائی۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی تھی، لیکن عدالت نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں دیا۔
درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سزائے موت سناتے وقت عدالت نے ویڈیو ریکارڈنگز پر انحصار کیا، حالانکہ ٹرائل کے دوران نہ تو یہ ویڈیوز مستند ثابت ہوئیں، نہ ہی ملزم کو ان کی نقول فراہم کی گئیں، اور نہ ہی عدالت میں چلائی گئیں۔
ظاہر جعفر کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں مؤقف ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے مضبوط قانونی بنیادیں موجود ہیں، اس لیے عدالت اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔