بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری،6 دہشتگرد جہنم واصل 

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری،6 دہشتگرد جہنم واصل 

(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں تیز، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز  نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی نے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا ، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں ،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کیجانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے۔دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان  کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News