پی اے سی کا وزارت توانائی کے ملازموں کو مفت بجلی نہ دینے کاحکم

پی اے سی کا وزارت توانائی کے ملازموں کو مفت بجلی نہ دینے کاحکم
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےوزارت توانائی کے افسروں اورملازموں کو مفت بجلی نہ دینے کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پاور سیکٹر کے افسران و ملازمین کو مفت بجلی نہ دینے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے اجلاس میں سوال کیا کہ پاور سیکٹر کے ملازمین کو کتنی بجلی مفت دی جا رہی ہے،جس پر سیکرٹری پاور نے بتایا کہ پاور سیکٹر ایک جنجال میں پھنسا ہوا ہے، ہم اپنی لاگت بھی پوری نہیں کر پاتے، کچھ کوتاہیاں اور نالائقیاں ہماری بھی ہیں۔ سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 80 لاکھ بجلی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اگر یکدم مفت یونٹ ختم کر دیے تو ملک بھر میں ملازمین میں افراتفری کا خطرہ ہے۔ میری تجویز ہے کہ مفت یونٹ ختم کر کے ملازمین کو الائونس دے دیا جائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سیکرٹری پاور ڈویژن کی تجویز تسلیم کر لی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔