ویب ڈیسک: معروف طبلہ نواز استاد طافو کے صاحبزادے اور نامور گلوکار طارق طافو لاہور میں انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق طارق طافو کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی عمر 58 سال تھی۔
طارق طافو نے مشہور پنجابی گیت “ لاہور لاہور اے” گا کر شہرت حاصل کی اور موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔
مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ اقبال ٹاؤن کے شہنشاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔