سندھ حکومت کا صوبہ میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان

سندھ حکومت کا صوبہ میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان
کراچی (پبلک نیوز) آئندہ 2ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ نئےلاک ڈاؤن سےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سے لیکر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شادی ہال،سینماہال اور تمام تفریح مقامات بندرہیں گے۔ ریسٹورنٹس کوپارسل کی اجاز ت ہوگی۔ ریسٹورنٹس اندر اور باہر بیٹھ کرسروس نہیں دےسکیں گے۔دکانیں، شاپنگ مال شام 6بجے کے بعد بند رہیں گی۔ میڈکل اسٹور،گروسری کی دکانیں اورپٹرول پمپ کھولیں رہیں گے۔ شاپنگ مالز کے اندر والے میڈیکل اسٹورز کوکھولنےکی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ٹرانسپورٹ صرف 50 فیصدمسافرکوسوارکرسکتی ہے۔ بیکری اوردودھ کی دکانیں رات 12بجےتک کھلیں گی۔ ایکسپوسینٹر،بیوٹی پارلراورکھیلوں کےٹورنامنٹ پرپابندی ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔