پی ٹی آئی احتجاج،اچھرہ بازار بھی کنٹینرلگاکر بند

پی ٹی آئی احتجاج،اچھرہ بازار بھی کنٹینرلگاکر بند
کیپشن: پی ٹی آئی احتجاج،اچھرہ بازار بھی کنٹینرلگاکر بند

ویب ڈیسک:   تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کی احتجاجی کال پر لاہورشہر کے اندر بھی کنٹینر لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ اچھرہ بازار کو   کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کی احتجاجی کال کا معاملہ،لاہورشہر کے اندر بھی کنٹینر لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ اچھرہ بازار کو   کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے کنٹینر لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

دوسری جانب 24نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال پر پاکستان تحریک انصاف لاہور  نے نئی حکمت عملی بنا لی۔اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہونے پر نئی پلاننگ شروع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج میں اب کیسے شرکت ہوگی فیصلہ آج شام اجلاس میں ہوگا، لاہور سے اسلام آباد جانے کے لیے 10ہزار سے 12ہزار کارکنان کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سب سے زیادہ مسائل سامنے آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے پر اب نئی حکمت عملی آج شام فائنل ہوگی، لاہور کے تمام قافلے پہلے  ایک جگہ پر جمع کرنے کے لیے  پوائنٹ فائنل ہونا تھا،اب پی ٹی آئی لاہور کی میٹنگ میں مختلف رائے سامنے آئی ہے فیصلہ آج ہوگا۔

Watch Live Public News