'اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں'

'اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں'
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اسد عمر نے کہا کہ ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنے آئے اور نہیں ملا تو بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لے گئے۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک کا دارالحکومت ہے یا کوئی جنگل؟ انشاءاللہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔