حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے، عمران خان

حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے۔ اگر ہم ملک میں انصاف لے آئے تو یہ حقیقی ملک بن جائے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخوا ہاؤس میں اسٹوڈنٹس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو طاقتور ہے وہ اوپر ہے اور غریب کمزور ہے جبکہ آزادی کیلئے کھڑی نہ ہونے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں اور نامور چور اور ڈاکو ملک پر بیٹھ جائیں تو وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ زرداری اور نواز شریف کا اپنا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے تاہم اب یہ وقت پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بعض لوگ سیاست کو پیسہ بنانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور بعض لوگ عوامی خدمت کے لیے سیاست میں آتے ہیں لیکن خوددار لوگ اپنے قوم کی عزت کرواتے ہیں۔ شہباز شریف ہر جگہ جا کر کہتے ہیں میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہیں اور اب باری باری چوروں کے مقدمات ختم ہو رہے ہیں لیکن جس طرح قوم میں شعور آیا ہے تو حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی ہے۔ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن صرف آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔