ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاکرز کی جانب سے مسلسل خطرات کے باعث اب ان کی ٹیم انہیں QuikClot بینڈیجز ساتھ رکھنے پر کا مشورہ دے رہی ہے، یہ خاص میڈیکل پٹیاں ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی میں خون بہنے کو فوری روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کو حالیہ دنوں میں کئی بار نامعلوم افراد سے دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد ان کے سکیورٹی پروٹوکول کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ جو اس وقت اپنی مقبول "Eras Tour" پر ہیں، پہلے بھی اسٹاکرز کے نشانے پر رہ چکی ہیں۔ کئی بار ایسے افراد گرفتار کیے گئے جو ان کے گھروں یا کنسرٹس کے قریب غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے پائے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ QuikClot جیسی ایمرجنسی میڈیکل سپلائیز عام طور پر فوج اور ایلیٹ سکیورٹی ٹیمیں استعمال کرتی ہیں۔
سکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی جان کو لاحق خطرات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل کے لیے تیاری مکمل ہے۔