” مسئلہ فلسطین پر تائید کیلئے پاکستان کے مشکور ہیں“

” مسئلہ فلسطین پر تائید کیلئے پاکستان کے مشکور ہیں“

اسلام آباد (پبلک نیوز) قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمودالھباش کا وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کے مابین فلسطین و خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال۔

ٹیلی فونک رابطہ کے دوران فلسطینی انتخابات میں اسرائیلی مداخلت اور انتخابی عمل روکنے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ڈاکٹر محمود الھباش نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام اور حکومت کی بے مثال تائید پر مشکور ہیں۔

علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسئلہ کا پرامن حل ہماری ترجیح ہے۔ فلسطینی حکومت و عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ خطے میں امن، سلامتی اور امت کی دیرینہ خواہش کے مطابق فلسطینی مسئلے کا حل ضروری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔