پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہونےدینگے

پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہونےدینگے
راولپنڈی : میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہونےدینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کابھرپور دفاع اورہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے عزم ہے، پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں دن رات سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیزا ور ادارے کام کررہےہیں اور چوکنا ہیں،اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھا تو اس آنکھ کو نکال دینگے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔