حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے 77 پیسے اضافہ کر دیا گیا ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

Watch Live Public News