ویب ڈیسک: ایٹلس ہونڈا نے پرانی ہونڈا CD 70 کے مالکان کے لیے ایکسچینج سہولت متعارف کرادی، جس کے تحت صارفین اپنی پرانی موٹر سائیکل کی مقررہ قیمت نئی CD 70 کی قیمت میں ایڈجسٹ کراسکتے ہیں۔
ایکسچینج کے لیے صارف کو اپنی پرانی موٹر سائیکل متعلقہ ڈیلرشپ پر لانا ہوگی، جہاں اس کی حالت، ماڈل اور دیگر عوامل کا جائزہ لے کر ایکسچینج ویلیو مقرر کی جائے گی۔ یہ رقم نئی موٹر سائیکل کی قیمت سے منہا کردی جائے گی اور صارف کو صرف باقی رقم ادا کرنا ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے پرانی CD 70 کے لیے کوئی مقررہ ایکسچینج قیمت نہیں بتائی گئی۔ حتمی قیمت موٹر سائیکل کی حالت اور ماڈل سمیت دیگر عوامل کی بنیاد پر طے ہوگی۔
دستیاب معلومات کے مطابق نئی Honda CD 70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے۔
ایکسچینج سہولت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قریبی ایٹلس ہونڈا ڈیلرشپ سے رابطہ کرکے ایکسچینج ویلیو، طریقہ کار اور دیگر شرائط کی تصدیق کریں۔