پشاور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے زر گل خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے اور سابق مشیر زر گل خان یوسفزئی نےسینیٹر تاج حیدر سے ملاقات کی، مانسہرہ کے سابق ایم پی اے نے زر گل خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ زر گل خان یوسفزئی نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ زرگل خان یوسفزئی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی، بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر نے زر گل خان یوسفزئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔