ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس، وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی 

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس، وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی 

(ویب ڈیسک ) ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں   وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق   درخواست میں  توہین عدالت کیس میں 27 جنوری کا 2 رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکزی مقدمے میں بھی بنچ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بنچ قانون چیلنج کرنے پر مبنی مقدمہ نہیں سن سکتا،ابتدائی سماعت کے بعد حکم نامہ میں آئندہ تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی،کچھ دیر بعد دوسرا حکم نامہ جاری ہوا جس میں تاریخ ازخود تبدیل کرکے 16 جنوری مقرر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  کسی بنچ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ججز کمیٹی کا کردار ادا کرتے ہوئے بنچ تشکیل دینے کا حکم دے، فیصلے میں سپریم کورٹ ججز کمیٹی کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا۔

Watch Live Public News