ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: شاہد آفریدی کا انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان

ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: شاہد آفریدی کا انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان
کیپشن: ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: شاہد آفریدی کا انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر  شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ کے لیے اپنی مجوزہ پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

اہم مقابلے سے قبل اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اتحاد، یکجہتی اور قومی جذبے کے اظہار کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے جب ٹیم مشترکہ یقین، مکمل عزم اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے۔

سابق کپتان نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں، بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلیں اور اپنی بہترین کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کریں۔

شاہد آفریدی کی جانب سے تجویز کردہ پلیئنگ الیون میں بابر، فرحان، صائم، سلمان، فخر، عثمان، فہیم، نسیم، ابرار، مرزا اور طارق شامل ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بیٹنگ اور باؤلنگ کے متوازن امتزاج کے ساتھ یہ کمبی نیشن انگلینڈ کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ شائقین کی نظریں اس سنسنی خیز مقابلے پر مرکوز ہیں، جبکہ پوری قوم قومی ٹیم سے شاندار کارکردگی کی امید لگائے بیٹھی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ میچ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پوزیشن کے تعین میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News