بارشیں کب تک جاری رہینگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بارشیں کب تک جاری رہینگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوئی۔ گوجرانوالہ 55، منڈی بہاء الدین، مری 48، نارووال 44، سیالکوٹ 42، منگلا 51، جہلم 35، حافظ آباد 32، لاہور 30، گجرات 28، چکوال 25، اسلام آباد 24، بوکرا 22، گولڑہ 21، سرگودھا 22، راولپنڈی 29، جوہر آباد 19، اٹک 15، قصور، ساہیوال 10، نورپور ٹھل 09، فیصل آباد، اوکاڑہ 06، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، جھنگ 03، ملتان، ڈی جی خان، بھکر، کوٹ ادو 01، مالم جبہ 46، چراٹ 41، پارا چنار 20، کاکول 14، دیر 14، سیدو شریف 13، بالا کوٹ 12، ڈی آئی خان 08، پشاور 07، تخت بائی 06، بنوں، مردان 05، پٹن، کالام 01، مظفر آباد 47، گڑھی دوپٹہ 32، کوٹلی 30، راولا کوٹ 23، قلات 20، سکردو اور استور میں 02 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔ لہہ، قلات منفی 09، گوپس منفی 07، پارا چنار منفی 06، کالام، کوئٹہ منفی 05، سکردو،استور، بگروٹ منفی 04، ہنزہ، مالم جبہ، دالبندین منفی 03، مری، ژوب، راولا کوٹ منفی 02، چراٹ، نوکنڈی، بارہ مولہ، پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News