ملک بھر میں شدید دھند کا راج،متعدد پروازیں منسوخ، موٹرویز بند

ملک بھر میں شدید دھند کا راج،متعدد پروازیں منسوخ، موٹرویز بند
کیپشن: ملک بھر میں شدید دھند کا راج،متعدد پروازیں منسوخ، موٹرویز بند

ویب ڈیسک: بالائی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث فلائٹ شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، آج بھی مزید 19 پرواز منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ 5 کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا ہے۔

دوسری جانب موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک اور موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

سید عمران احمد نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 130 یا ٹوئٹر سے مدد لی جا سکتی ہے۔  

Watch Live Public News