بارشیں ہوں گی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

بارشیں ہوں گی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: بارشیں ہوں گی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ رات کے وقت میں دھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کاامکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرداورخشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرا رت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 7 ، دیر ، پارا چنار ، مالم جبہ میں منفی 3 اور دروش میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائےگا، حد نگاہ میں بہتری کے باعث موٹرویز پر معمول کے مطابق ٹریفک جاری رہی، شہر کے اندرونی علاقوں میں بھی دھند کی شدت میں کمی نظر آئی۔

Watch Live Public News