اسلام آباد ( پبلک نیوز)حکومت پاکستان کی طرف سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو کورونا ویکسین کی قیمت کے حوالے سے تحفظات پر خط کا جواب دیدیا ٗ حکومت کورونا ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرے گا تاکہ اس کی وجہ سے مارکیٹ میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے۔ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئر پرسن جسٹس (ر) ناصر جاوید اقبال کو جوابی خط میں لکھا کہ کورونا ویکسین میں نجی شعبے کی شمولیت کی وجہ سے یہ ممکن ہو سکے گا کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولت ملے اور یہ کوشش اسی کا حصہ ہے ٗ ابتدائی طور پر حکومت کی طرف سے کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔اپنے جواب میں سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے مزید لکھا کہ فری مارکیٹ ریٹ سے بچنے کیلئے ڈرگ پرائس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے قیمت کا تعین کیا گیا ٗ حکومت ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرے گی تاکہ اس کی وجہ سے مارکیٹ میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے ۔یاد رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئر مین جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے ایک خط میں مطالبہ کیا تھا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کی تمام تر تفصیلات عوامی سطح پر جاری کی جائیں ٗکابینہ نے روسی ویکسین اسپوٹنک V کی دوخوراکوں کی قیمت 8 ہزار 449 مقرر کی ہے اور چینی کوروناویکسین کےفی انجکشن کی قیمت4 ہزار 225 روپےمقرر کی گئی ہے ۔