پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور: پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن مقبول احمد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیوٹ سکول 6 جون سے20 اگست تک بند ہوں گے، تمام متعلقہ افسران کو طلباء کو ہوم ورک مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ سکول 21 اگست سے کھلیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔