ویب ڈیسک: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔جس کے بعد اب بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔جس کے بعد وہ بنی گالہ پہنچ چکی ہیں جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا تاہم وہ اب بنی گالہ سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی شوکت حانم سے روٹین کا چیک اپ کروائینگی، چیک اپ کے بعد زمان پارک جائیں گی ۔
ادھر زمان پارک ہاوس میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔ بشری بی بی کے ساتھ کے پی کے کی سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہونگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لیکن سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس دوران عدالتی وقت ختم ہوگیا، بشریٰ بی بی کے وکلا ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت پہنچے تو وہ بھی جاچکے تھے۔
تاہم اب اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے گئے جس کے بعد بشری بی بی کی رہائی کے روبکار جاری کردی گئی۔
توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔
بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا اور ان کی رہائی کی روبکار کچھ دیر میں اڈیالہ جیل میں جمع کرائی جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی ممکن ہے۔