ویب ڈیسک:پاکستان شوبز کی اداکارہ امر خان کو دیوالی کے موقع پر بولڈ ڈریسنگ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود ہندو کمیونٹی کی دیوالی کی خوشیوں میں ہرسال کی طرح پاکستان شوبز انڈسٹری کی سلیبرٹیز بھی شامل ہوتی ہیں، گزشتہ دنوں ہونے والے دیوالی کے تہوار پر پاکستانی ایکٹرس کی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر ہورہی ہیں،
یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس میں فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے دیوالی کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فنکاروں کی اپنے ساتھی ہندو فنکاروں کے ساتھ اظہار محبت اور یکجہتی کا انداز سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر معروف پاکستانی اداکارہ امرخان کی کچھ ایسی تصاویر منظرعام پر آئیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور وہ امرخان کی ان تصاویر کو بولڈ تصور کررہے ہیں، بولڈ ڈریسنگ میں اداکارہ نے گہرے سُرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے خود ان تصاویر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا جن کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کا تہوار منانا غلط ہے تاہم اگر ساتھیوں سے اظہار محبت کیلئے منا بھی رہی ہیں تو غیر اخلاقی اور بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں‘؟ جبکہ دیگر نے اداکارہ کیلئے ہدایت کی دعا کی۔