پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار،الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار،الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج
کیپشن: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار،الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید خان کو گزشتہ رات سیکٹر ایف-10 سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فلک جاوید پر اشتعال انگیز مہم چلانے اور ریاستی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد پھیلانے کا الزام ہے، جس پر ان کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ فلک جاوید گزشتہ 16 ماہ سے روپوش تھیں۔

پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فلک جاوید کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلک جاوید کی رہائی کے لیے ان کے والد جاوید اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کرنے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلک جاوید نے ان کی سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور وہ ماضی میں بھی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے عدالت سے فلک جاوید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کرنے اور ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کی ہدایت دینے کی استدعا کی تھی۔

Watch Live Public News