(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فلک جاویدکو نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا ہے۔
این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق فلک جاوید کو لاہور میں اچھرہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
فلک جاوید این سی سی آئی اے کی کیس میں اشتہاری تھی ۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کل فلک جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔