روسی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون

روسی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون
اسلام آباد ( پبلک نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی، اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پر امن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر نے پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغاستان کی صورتحال پر مشاورت کی۔ ٹیلی فونک بات چیت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ خطہ میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان دراصل پاکستان اور علاقائی استحکام کیلئےضروری ہے۔ جامع سیاسی تصفیہ افغانستان کے مستقبل کا ضامن ہے۔ افغان عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ عالمی برادری کو افغان عوام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ عالمی برادری افغانستان میں معاشی استحکام کے لیے کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔