سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں کامیاب آپریشن، پانچ علاقے امن دشمنوں سے کلیئر کروا لیے

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں کامیاب آپریشن، پانچ علاقے امن دشمنوں سے کلیئر کروا لیے
کیپشن: سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں کامیاب آپریشن، پانچ علاقے امن دشمنوں سے کلیئر کروا لیے

ویب ڈیسک: باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پانچ علاقوں کو امن دشمنوں سے کلیئر کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کو باجوڑ کے علاقوں سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیر گرقلعہ ترخو سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کرائے جانے والے علاقوں میں حالات معمول پر آگئے اور حکومتی رٹ مکمل طور پر بحال ہے۔ ان علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، ریاست مکینوں کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی۔ باجوڑ کے دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل ہوگا۔

دوسری جانب، اپردیر کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور آرآر ایف نے مشترکہ آپریشن کرکے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے ہیں۔

ڈی پی او اپردیر سید محمد بلال کے مطابق تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ ہاتن درہ میں دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں سے چار دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کر لیں گئیں ہیں۔ آپریشن میں علاقے سلام کوٹ کا ایک سویلین شہید جبکہ 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ شہید یار محمد کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے 14 اگست کی رات پناہ کوٹ دیر میں پولیس وین پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News