وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ دھاندلی اور فراڈ سے الیکشن جیتا، یہ سمجھتے ہیں الیکشن جیتنے کا پیدائشی حق بھی ان کا ہی ہے۔
شبلی فراز نے کہا تحریک انصاف نے ہمیشہ شفاف انتخابات کے لئے جدوجہد کی، ن لیگ کے وکیل نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی نہیں کرسکتی۔
وزیراطلاعات نے کہا اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن کے لئے نوٹوں کی بوریاں کھولی ہوئی ہیں، ضمیروں کے سوداگر سودے بازی کے انتظارمیں بیٹھے ہیں۔