(ویب ڈیسک ) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفٰی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد عازمین حج کو سہولیات پہنچنا ہے ، 2 مارچ سے 31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاونٹرز کھلے رہیں گے ۔
ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ عوام پاسپورٹ کے حصول کیلئے چھٹی کے روز بھی نو بجے سے ایک بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔