ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں ، 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں 4 مختلف جھڑپوں میں 26 خوارج مارے گئے۔ ژوب کے علاقے سمبازہ میں کارروائی کے دوران 8 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ حسن خیل، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے۔ بنوں کے علاقے نرمی خیل میں جھڑپ میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ میر علی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ عزم استحکام کے تحت ملک گیر انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری ہے۔