جاوید ہاشمی کےگھرپولیس کاچھاپہ،پاکستان تحریک انصاف کی شدید مذمت

جاوید ہاشمی کےگھرپولیس کاچھاپہ،پاکستان تحریک انصاف کی شدید مذمت
کیپشن: جاوید ہاشمی کےگھرپولیس کاچھاپہ،پاکستان تحریک انصاف کی شدید مذمت

ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر رات گئے پولیس کے  چھاپے  کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف نےسینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو حق کا ساتھ دینے پر ریاستی فسطائیت کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف حق اور سچ کی آواز بلند کرنے کے پاداش میں ایک معزز سیاست دان کے گھر پر پولیس کا دھاوا اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت ہے،پر امن عوامی اجتماعات کا انعقاد کسی بھی سیاسی جماعت کا بنیادی آئینی حق ہے جس سے صرف ایک جماعت کو محروم رکھ کر آئین اور جمہوریت کا قتلِ عام جاری ہے۔

 ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی مقبولیت کے خوف میں مسلسل آئین و جمہوریت سمیت اخلاقی، سماجی اور مذہبی اقدار کو پیروں تلے روندا جا رہا ہے،تحریک انصاف کے قائدین، کارکنان، حامیوں اور ان سے وابستہ افراد پر تشدد، ٹارچر، جبری گمشدگیوں جیسے ہتھکنڈوں سے مطلوبہ نتائج نہ حاصل ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکارعناصر حق کی ہر آواز سے خوفزدہ ہیں، تحریک انصاف کے خلاف جاری ظلم اور فساطئیت کے سلسلے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو نشانہ انتقام بنانا منصوبہ سازوں کی شکست کی واضح دلیل ہے۔

 ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ سازش کے تحت تحریک انصاف کو انتخابی نشان سے محروم کرنے کے بعد بھی ریاستی فسطائیت اور جبر کا یہ کھیل زور و شور سے جاری ہے،عوام کی آواز سلب کرنے کیلئے طاقت کا مسلسل اور بےدریغ استعمال عوام کو اس نظام سے مزید متنفر کرنے کا باعث بن رہا ہے،8 فروری کے دن عوام اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے اس ظلم، جبر اور فسطائیت کے نظام کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

Watch Live Public News