پنجاب میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

پنجاب میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ
لاہور ( پبلک نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 529 نئے کیسز رپورٹ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10757 ہو گئی۔ گزشتہ روز لاہور میں 6 اموات سمیت صوبہ بھر میں ٹوٹل 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ روز صوبہ کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 4.7 رہی۔ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد10,939 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں229، راولپنڈی میں 99 کیس رپورٹ ہوئے۔ میانوالی میں 43, حافظ آباد میں 36اور ملتان میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں 13, سرگودھا 11, بہاولپور 10بہاولنگراورگوجرانوالہ میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان میں 6، ننکانہ میں 6 جبکہ مظفرگڑھ، سیالکوٹ اور وہاڑی میں 5 پانچ کیسز رپورٹ ہوئے۔ جہلم اور رحیم یار خان میں 4 چار جبکہ گجرات اور ساہیوال میں تین تین اور چینوٹ میں 2 کیسز رپورٹ۔ فیصل آباد میں1.0، بہاولپور میں 4.1 اور ملتان میں 1.0 ریکارڈ کی گئی۔ عوام بلاضرورت گھر سے نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے اجتناب کریں۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔