پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 سے متعلق اجلاس منعقد کرنیکی کوشش مسترد

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 سے متعلق اجلاس منعقد کرنیکی کوشش مسترد
اسلام آباد: پاکستان نےبھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 سے متعلقہ اجلاس منعقد کرنے کی کوشش مسترد کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، مقبوضہ کشمیر 1947 سے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط ہے، مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ذمہ دار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 سے متعلق اجلاس منعقد کرنے کی کوشش عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ اور خطے کی حیثیت کی خلاف ورزی ہو گی، توقع ہے کہ جی 20 ممالک کی جانب سے ایسی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔