"ہم ایک قوم ہیں ،اتحاد و یگانگت سے آگے بڑھتے ہوئے قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،"
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) March 25, 2021
وزیراعظم عمران خان۔#PakistanDayParade
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار پریڈ کے انعقاد پر تینوں مسلح افواج اور منتظمین کومبارک باد۔وزیر اعظم ہاؤس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پریڈ میں ہماری بہادر مسلح افواج، نیوی اور فضائیہ کی شاندار کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی جھلک پوری دنیا نے دیکھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک قوم ہیں، اتحاد و یگانگت سے آگے بڑھتے ہوئے قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔