ملک بھرمیں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ،فی بوری قیمت کیا؟

ملک بھرمیں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ،فی بوری قیمت کیا؟
کیپشن: ملک بھرمیں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ،فی بوری قیمت کیا؟

ویب ڈیسک: گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.34 فیصد زیادہ ہے۔ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1322 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 ، راولپنڈی 1333، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370 ، لاہور 1450، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1370، ملتان 1384، بہاولپور 1400، پشاور 1360 اور بنوں میں 1367 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314، حیدر آباد 1340 ، سکھر 1450 ، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News