عمادوسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

عمادوسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا
کیپشن: عمادوسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ نائلہ راجہ ان کے بچوں میں سے ایک کو اپنے پاس لے جانا چاہتی ہیں۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے تین بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں، جبکہ کرکٹر عمادوسیم نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔

انسٹاگرام پر ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ "میرا گھر تباہ کرنے والی نائلہ راجہ اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے۔" انہوں نے مزید لکھا کہ "اس جیسی عورت کبھی میرے بچوں کی زندگی میں جگہ نہیں بنا سکتی، میں کبھی ایسی عورت کا سایہ اپنے بچوں پر نہیں پڑنے دوں گی۔"

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019ء میں ہوئی تھی اور ان کی طلاق دسمبر 2025ء میں ہوئی۔ عماد وسیم، جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ "میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔"

Watch Live Public News