مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلا لیا

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلا لیا
لاہور ( پبلک نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام پر مسلط ناجائز حکومت کسی صورت بھی قبول نہیں کی جائے گی ٗ حکومت موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ٗپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سوچے سمجھے نظریہ کے تحت مغرب کی ننگی تہذیب فروغ دیکر معاشرے کے حسن پر بدنما دھبہ لگایا ٗ قیام امن کے دعوے ہوا ہوگئے آئے روز دہشتگردی سے لوگوں کی جانیں جا رہی ٗ فاٹا میں نیا نظام ناکام ثابت ہوا، وہاں سے بدامنی پورے ملک میں سرائیت کر رہی ۔انہوں نے کہا کہ قبائل کے درمیان مسلح لڑائیوں نے عام آدمی کا سکون چھین لیا ہے ٗ جے یو آئی وقف املاک ایکٹ کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئی مسترد کرتی ہے ٗ متروکہ وقف قانون کو واپس لیکر شرعی حیثیت کے تعین کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے ٗ نئے بورڈز کی منظوری دیکر مدارس نے نظم و نصب کو توڑنے کی بھونڈی کوشش کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی سربراہی اجلاس میں اپنی تجاویز دے گی ٗ تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ٗ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار اور ناجائز ہے ٗ حکومت نے تین سال میں ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ٗ غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا کر انکی کمر توڑ دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت جمود کا شکار ہے، نااہلی کے باعث کسی بہتری کی توقع نہیں ٗ مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا اور اہم قومی مسائل زیر غور آئے ٗ پی ڈی ایم کو بھر پور عوامی قوت کے ساتھ متحرک کیا جائے گا ٗ انتیس مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا ہے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ جمعیت پی ڈی ایم کے اجلاس مین اپنی تجاویز دے گی ٗ ملک پر دھاندلی کی پیداور حکومت مسلط ہے ٗ تین سال میں حکومت نے ملک کی معاشی حالت تباہ کر دی ٗ پی ڈی ایم کو بھرپور عوامی قوت کیساتھ متحرک کیا جائے گا ٗ 29 مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا۔مزید برآں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف میں اہم ملاقات ہوئی ٗ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی بارے اپنی تجویز دی ٗ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا ٗ پی ڈی ایم نے دونوں جماعتوں کو رجوع کے لیے وقت دیا ٗ دونوں جماعتوں نے پی ڈی ایم سے تا حال رجوع نہیں کیا ٗ پیپلز پارٹی کو اپنی غلطی تسلیم کرنا ہو گی۔

Watch Live Public News